Hotline, ring til os anonymt tlf. 70 27 03 66

 

» ایک مشیر کے ساتھ ایک مفید گفتگو کے بعد اب مجھے سمجھ آ گئی ہے، کہ ڈنمارک میں بچہ اور جوان ہونا میرے اپنے آبائی ملک سے بالکل مختلف ہے۔ اس وجہ سے میرے لئے اپنے بچوں کو سمجھنا اور ان سے بات کرنا آسان ہو گیا ہے»

گمنام ماں

 

والدین تہذیبوں کے درمیان ۔۔ اپنے بچے سے بہتر مکالمہ کریں

والدین کے لئے خفیہ مشاورت

والدین تہذیبوں کے درمیان سے آپ مفت اور خفیہ مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم تمام عمر والدین رہتے ہیں ۔ اسی لئے آپ بھی ہمیں فون کر سکتے ہیں، اگر آپ اپنے بڑے بچوں کے لئے پریشان ہیں۔

 

کال کریں 70270366 پر روزانہ 15۔9 کے درمیان

  • جمعرات 21۔ 9 سے ( یکم اپریل 2020 سے)

ہم ایک آزاد تنظیم ہیں اور کمیون کے ساتھ منسلک نہیں ہیں۔ ہماری مشاورت خصوصی طور پر ایسے والدین کے لئے ہے، جو تہذیبوں کے درمیان پرورش کر رہے ہیں۔ ہم اس بات کو بنیاد سمجھتے ہیں کہ تمام والدین اپنے بچوں کے لئے بھلائی کی خواہش رکھتے ہیں۔ لیکن یہ مختلف ہوتا ہے کہ، ہم کیا خیال کرتے ہیں، کہ ہمارے بچوں کے لئے کیا بہتر ہے۔

والدین ہونا ایک چیلنج ہے ۔۔ اور یہ اضافی چیلنج ہو سکتا ہے، اگر کسی کے بچے ایک نئے ملک میں مختنف اقدار اور معیار  کے ساتھ پلیں بڑھیں جو والدین کی صلاحیتوں اور جوانی کی زندگی کے حوالے سے مختلف ہوں، جہاں سے آدمی خود آیا ہے۔ آدمی والدین کی حثیت سے دبائو میں ہوسکتا ہے ان توقعات کی وجہ سے جو اس کی اپنی فیملی اور ملنے جلنے والے رکھتے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی ڈینش معاشرہ بھی توقعات رکھتا ہے کہ، بچے کی پرورش کیسے کی جائے۔

ہم جانتے ہیں۔ کہ ایک اجنبی سے مدد حاصل کرنے کی کوشش اور اس کو اپنے مسائل کے متعلق بتانا مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن ہمارا تجربہ ہے،  کہ یہ ایک راحت و آسانی کا سبب بھی ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کریں، ایک ایسے شخص سے جو آپ کو ذاتی طور پر نہ جانتا ہو۔

ہمارے مشیر وں پر رازداری فرض ہے اور وہ تربیت یافتہ سوشل ایڈوائزر ہیں جو مختلف تہذیبوں، ہجرت اور اس کے خاندانی زندگی پر اثرات کے بارے میں علم رکھتے ہیں۔

یہ ممکن ہے کہ آپ ٹیلیفون پر اور ملاقات دونوں طرح سے مشاورت کے ساتھ فیملی کے ساتھ بھی گفتگو حاصل کر سکیں۔ اگر آپ اس کے خواہش مند ہوں تو ہم ٹیلی فونک ٹرانسلیٹر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

Anonym hotline +45 70 27 03 66